ایبٹ آباد: اسامہ کمپاؤنڈ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری

abbottabad compound

abbottabad compound

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ بلال ٹاؤن میں مسمار کیا جانے والا اسامہ کمپاونڈ کا ملبہ پولیس کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجو یٹ کالج ایبٹ آباد میں گرایا جا رہا ہے۔

کالج میں لائٹس لگائی گئی ہیں اور میڈیا کو کوریج سے روکنے کیلئے وہاں پولیس بھی موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کمپاونڈ کا سریا، اینٹیں، بلاک، کھڑکیاں، دروازے اور روشن دان من پسند ٹھیکیداروں کو فروخت کر دیئے تھے۔ کمپاونڈ کا ملبہ زیادہ ہونے کے باعث ہٹانے میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔