وزیراعلی پنجاب کارکن کے احتجاج پر تقریر چھوڑ کر چلے گئے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وزیراعلی پنجاب کے خطاب کے دوران کارکن کے احتجاج پر شہباز شریف ناراض ہوگئے، اور اسٹیج سے چلے گئے۔وزیر اعلی پنجاب خطاب کریں اور کوئی انہونی نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا، یوم اقبال کی تقریب پر شرکاسے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے حلفیہ اقرار کیا کہ وہ جذباتی تقریر نہیں کریں گے مگر یہ کیا وزیر اعلی صاحب چند لمحوں میں سب بھول گئے۔ شہباز شریف اپنے جذبات پر قابو رکھنے کے لئے تقریر لکھ کر لائے تھے، مگر اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور شہباز صاحب نے آج بھی جارحانہ انداز میں تقریر کر ڈالی۔