حکومت کا انتخابات ملتوی کرانے کا کوئی پروگرام نہیں، نوید قمر

Naveed Qamar

Naveed Qamar

حیدر آباد وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت کا انتخابات ملتوی کرانے کا کوئی پروگرام نہیں، موجودہ حکومت 16مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے اقتدار آنیوالی حکومت کو سونپ دے گی۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ نوید قمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 16 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور 60 روز کے اندر انتخابات ہونے ہیں، ایسا کوئی طریقہ کار نہیں کہ حکومت انتخابات ملتوی کرائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے مئی کے آغاز میں الیکشن کرائے گی۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے رن وے کے حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 3 روز میں رپورٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا سب سے بڑا مسئلہ جہازوں کی کمی کا ہے اس لئے 5 چھوٹے اور 3بڑے جہاز لیز پر لئے جا رہے ہیں۔