وزیرا عظم انصاف کا ساتھ دیں۔ شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

شاہ کوٹ : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی علی بابا چالیس چوروں کا ساتھ نہ دیں شاہ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ جان جاتی ہے تو جائے عوام کی لوٹی ہوئی دولت وآپس لاکر رہوں گا ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم لوٹ مار کرنے والوں کے بجائے انصاف کا ساتھ دیں ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ چپڑاسی نہیں ،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ رزق حلال کمانے والا چپڑاسی ہم سے بہتر ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے تفریحی پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور کام کی رفتار اور معیار کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔