وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کو ٹیلی فون احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کو ٹیلی فون احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست دونوں راہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ خیال۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے گزشتہ رات سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق سے ٹیلی فون کیا اور اپنے دورہ بھمبر کے دوران اس کی طرف سے کیے جانے جانے والے احتجاج کو ملتوی کرنے کی درخواست اور جلسہ کی صدارت کرنے کی پیش کش کی لیکن چوہدری انوار الحق نے احتجاج ملتوی کرنے کی پیش کش کو مسترد کر دیا جس کے بعد دونوں راہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا۔