وزیر اعظم نے سادہ الفاظ میں جواب جمع کرایا۔ اعتزاز احسن

aitzaz Ahsan

aitzaz Ahsan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے سادہ الفاظ میں غیر سیاسی جواب جمع کرایا گیا جس پر آج بحث ہو گی۔

سپریم کورٹ روانگی سے قبل ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم کے جواب میں بینچ پر اعتراض تیکنیکی ہے۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کو ملزم کی طرح بلایا گیا اور جواب بھی وزیراعظم نے ملزم ہی کی طرح جمع کرایا۔