وزیر اعظم کے طرز عمل سے بدنیتی ثابت نہیں ہوتی۔ اعتزاز

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوجداری مقدمے میں شک کا فیصلہ ملزم کو ملتا ہے، وزیر اعظم کے طرز عمل سے بدنیتی ثابت نہیں ہوتی، بینچ پر تکنیکی اعتراض برقرار ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم کی بریت کا فیصلہ آسکتا ہے۔ آئینی اور واقعاتی دلائل کو جج ضرور زیر غور لائیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اظہار وجوہ نوٹس پر بحث مکمل ہو گئی۔

کارروائی کے دوران اٹارنی جنرل نے پراسکیوٹر کے طور پر اپنے فرائض سے عدالت کو آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نہیں بنتا، پراسیکیوٹر کا فرض ہے کہ وہ اپنی قانونی رائے دے اور قانون کو پرکھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے کہ چھبیس اپریل کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے۔