کیمیکل کوٹہ کیس: ادویہ ساز کمپنیوں کے 2 عہدیدار کمرہ عدالت سے گرفتار

chemical

chemical

راولپنڈی : (جو ڈیسک) ہائی کورٹ نے ممنوعہ کیمیکل کوٹہ کیس میں ادویہ ساز کمپنیوں کے دو عہدیداروں کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ اے این ایف نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی ہائی کورٹ کے جسٹس روف شیخ اور جسٹس صغیر احمد قادری پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے ممنوعہ کیمیکل کوٹہ اسکینڈل کیس میں ادویہ ساز کمپنیوں کے دو عہدیداروں افتخار اور عنصر فاروق کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا۔ اے این ایف حکام نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیوں کے عہدیدار غیرقانونی طریقے سے کوٹہ حاصل کرنے میں شامل ہیں۔ ممنوعہ کیمیکل کوٹہ اسکینڈل میں دونوں عہدیدار شریک ملزم ہیں، اس لیے درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

عدالت نے کمپنیوں کے دونوں عہدیداروں کی جانب سے عبوری ضمانت اور مقدمہ خارج کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی، جس کے بعد اینٹی ناکوٹکس فورس کے حکام نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا۔