وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اگلے ہفتے چکوال کا دورہ کریں گے

بوچھال کلاں (ر یا ض ملک سے ) وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اگلے ہفتے چکوال کا دورہ کریں گے یہ بات MPAملک تنویر اسلم سیتھی نے عوامی وفد سے گفتگو کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آئندہ ہفتے چکوال کا دورہ کریں اس موقع پر وہ کلر کہار میں بننے والے ٹراما سیٹر اور چوآسیدن شاہ کلر کہار روڈ کا افتتاح کریں گے انہوں نے بتایا کہ میاں شہباز شریف کلر کہار کے مقام پر ایک جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔