وزیر اعلےٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک اور انقلابی قدم،اجالا پروگرام، خوش آئند ہے۔اے ڈی عامر

راجن پور(محمد حنیف بلوچ سے) وزیر اعلےٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک اور انقلابی قدم، اجالا پروگرام،،خوش آئند ہے اس کے ذریعے طلباء اور طالبات کو سولر لیمپ دیئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سرگرم اور جیالے کارکن اے ڈی عامر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے۔

میاں شہباز شریف کے لیپ ٹاپ پروگرام اور اب سولر انرجی ہوم سلوشن یونٹ کی تقسیم ایک اچھا اقدام ہے اس سے ہمارے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی اس طرح ہمارا ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کے پروگرام سولر ہوم سلوشن یونٹ کی بدولت طلباء اور طالبات لوڈشیڈنگ کے اوقات میںبھی وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

اس یونٹ کو سورج کی روشنی سے چارج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی ترقی کا راز علم کا حصول ہے ہمارا مذہب بھی اس کا درس دیتا ہے کہ محد سے لیکر لحد تک علم حاصل کرو چنانچہ ہمارے قائد پڑھا لکھا پنجاب پر عمل پیرا ہو کر صوبے بھر میں علم کی شمع روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں کلین سوئپ کر کے آئندہ ان پروگراموں کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کریں گے ۔اس موقع پر حنیف بلوچ، محمد حسین گوپانگ ،محمد بلال، اللہ وسایا تھہیم، محمد حسن چانڈیہ ،محمد شاہد، محمد سجاد جٹ وریا بھی موجود تھے۔