وزیر خارجہ حنا ربانی کھر وطن وآپس پہنچ گئیں

Hina Rabbani

Hina Rabbani

اسلام آباد : وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئیں۔ ایئریورٹ پر میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ حنا ربانی کھر آج صبح اسلام آباد پہنچیں، سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے تاہم وزیر خارجہ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر چلی گئیں۔
اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ آج دوپہر دو بجے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں پاکستان کے خلاف امریکی الزامات کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام جماعتوں کے رہنماں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اعلی اداروں کے سربراہان سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دیں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔