ڈینگی کے خلاف جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ شہباز

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں اراکین اسمبلی،بیوروکریٹس اور ماہرین سماجی کارکن کے طور پرحصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے موثر نظام بنایا جائے۔
شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص بستروں کی تعداد ساٹھ سے بڑھا کر نوے کرنے کا حکم بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور جنریٹرز کی ورکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں موجود عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پراراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری اور سری لنکن ماہرین بھی موجود تھے۔