وزیر خزانہ امداد کی بحالی کیلیے واشنگٹن پہنچ گئے

dr hafeez shaikh

dr hafeez shaikh

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ امریکی حکام اور ورلڈ بنک کے حکام سے بات چیت کے لئے واشنگٹن پہنچ گئے۔
دورے کے دوران پاکستانی وزیر خزانہ میں امریکی حکام سے امداد کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔ اسکے علاوہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ورلڈ بنک کے حکام سے پاکستان کی بند منصوبوں میں امداد کی بحالی پر بات چیت ہو گی۔

اسکے علاوہ ان حکام سے بھا شا ڈیم اور تربیلا ڈیم پر امداد کے حوالے سے امداد پر بھی گفتگو متوقع ہے امریکی حکام سے بھی بھاشا ڈیم کی تعمیر میں امداد لینے پر بات چیت ہو گی۔ امریکی حکام سیکیری لوگربل اور کولیشن سپورٹ فنڈ کو جلد جاری کرنے پر گفتگو ہو گی۔ وفد کے د وسرے اراکین میں گورنر سٹیٹ بنک اور سیکریٹری خزانہ آج واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں۔