نیپرا نے بجلی کے نرخ ایک روپیہ 57 پیسے بڑھا دیئے

nepra

nepra

پاکستان : (جیو ڈیسک) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ستاون پیسے اضافہ کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ نیپرا نے بجلی کے نرخ میں ایک روپے ستاون پیسے اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافہ ستمبر دو ہزار گیارہ کے اخراجات کی بنیاد پر کیا گیا۔ نئے نرخ کا اطلاق مئی کے بل میں شامل کیا جائے گا۔