پنجاب کے کئی شہروں میں سی این جی اسیٹشنز بند

cng closed

cng closed

پنجاب : (جیو ڈیسک) پنجاب کے کئی شہروں میں آج تیسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہے۔ پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتے میں تین دن گیس کی بندش کی جارہی ہے۔ پیر کی صبح چھ بجے لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے سی این جی اسٹیشن نے گیس کی فراہمی بند کردی تھی جو آج بھی جاری ہے۔

سی این جی کی بندش سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے بندش کے مسئلے کو حل نہ کیا تو اربوں روپے سے لگائی جانے والی انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔ سی این جی اسٹیشنز سے جمعرات کی صبح 6 بجے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔