وزیر دفاع نوید قمر سے کویتی نیول چیف کی ملاقات

naveed qamar

naveed qamar

پاکستان(جیوڈیسک) وزیر دفاع سید نوید قمر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کویتی نیول چیف بریگیڈیئر جنرل جاسم محمد الانصاری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون سمیت مختلف امور بشمول علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں جانب سے توقع ظاہر کی گئی کہ دونوں مسلم ممالک کے باہمی دفاعی تعاون کو وقت رفتہ کے ساتھ مزید وسعت اور استحکام دیا جائے گا ، جو مزید بار آور ثابت ہوگا۔

کویتی نیول چیف بریگیڈیئر جنرل جاسم محمد الانصاری نے اس موقع پر دونوں ممالک کے بحریہ کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ، جبکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان کی گرانقدر کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور خود انحصاری دیگر مسلم ممالک کے لئے مشعل راہ ہیں۔