وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کا ملزم ضیاء الرحمان دبئی سے گرفتار

Shehbaz Bhatti

Shehbaz Bhatti

دبئی پولیس نے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور آنجہانی شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث اہم ملزم ضیا الرحمان کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ شریک ملزم ملک عابد دبئی میں روپوش ہو گیا ہے۔

ملزم ضیا الرحمان کو وزارت داخلہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ضیا الرحمان کے ریڈ وارنٹ حاصل کررکھے تھے۔ روپوش ملزم ملک عابد کی گرفتاری کیلئے دبئی پولیس کوشش کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے شہباز بھٹی قتل کیس میں ملوث اہم ملزم ضیا الرحمان کی دبئی میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔ ملزم کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔