وفاق میں آج سے دو چھٹیاں، پنجاب میں تمام عدالتیں کھلی رہیں گی

Federation

Federation

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطاابق آج سے ملک کے وفاقی ادارے ہفتے میں پانچ دن کام کریں گے۔ ۔صوبے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر سکے۔  وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی بچت پلان کی منظوری کے بعد وفاقی اداروں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد آج سے شروع ہو جائے گا جبکہ دفتری اوقات صبح آٹھ سے چار بجے تک ہوں گے جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے بھی ہفت وار دو تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو عدالتوں میں دو روز چھٹی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ جبکہ لاہور میں تمام عدالتوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آج صوبے میں چھٹی نہیں ہوگی۔ سندھ کی صوبائی حکومت بھی صوبے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔