وقار یونس کو این سی اے میں اہم ذمے داری سونپے جانے کا امکان

Waqar Younis

Waqar Younis

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے حوالے سے ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں وقار یونس، عامر سہیل، کوچ ڈیو واٹمور، جولین فانٹین اور این سی اے کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری، لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام زیر بحث آئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمے داری دئیے جانے کا مکان ہے۔