وقت آ گیا ہے کہ عمران سے میچ کھیل ہی لیا جائے۔ نواز شریف

nawaz

nawaz

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دس دس اوورز کا میچ کھیل ہی لیا جائے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی ان سوئنگر پر فائن لیگ پر ایساچوکا لگایا کرتا تھا کہ پچ کی گھاس اڑ جاتی تھی ۔ اس سوال پر کہ پیر پگارا کی عیادت کیلئے جا رہے ہیں تو کیا وفاق کی علامت کی بھی عیادت کریں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ انہیں صحت عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے شروع ہی سے توانائی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث آج بجلی کی شدید قلت ہے۔ نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح کم کی جائے تو لوگ خوشی سے ٹیکس ادا کریں گے۔