ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان

pakistan team

pakistan team

انگلینڈ کے خلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے صلے میں اظہرعلی کوون ڈے ٹیم میں برقرار رکھاگیاہے۔ شعیب ملک اور سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی نہیں ہوسکی۔
فٹنس مسائل کی وجہ سے آل رانڈر عبدالرزاق کے نام پر غور نہیں کیاگیا۔ آل رانڈر حماد اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں جارح مزاج بیٹسمین اویس ضیا ،یونس خان کی جگہ لیں گے۔
شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل ٹیم میں جگہ برقرار رکھیں گے۔ٹیم مصباح الحق،محمدحفیظ،عمران فرحت، یونس خان، اظہرعلی، یونس خان،عمراکمل،عدنان اکمل،عمرگل، جنید خان، عبدالرحمن،سعید اجمل،وہاب ریاض،اسد شفیق،حماد اعظم اوراعزاز چیمہ شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کیلئے اظہرعلی اوریونس خان کی جگہ اویس ضیا لیں گے۔