این بیل انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ

England Team

England Team

انگلینڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین این بیل کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیاہے۔ ٹیم میں دونئے کھلاڑی لیفٹ آرم اسپنر ڈینی برگز اور بیٹسمین جوز بٹلر شامل کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میں چودہ وکٹیں لینے والے مونٹی پنیسر بھی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت اسٹورٹ براڈ کریں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل ان فٹ ہوکر واپس جانیوالے آل رانڈر ٹم بریسنن دونوں ٹیموں میں شامل ہیں لیکن اس کاانحصار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہوگا۔ٹیم میں دو وکٹ کیپرجونی بیرسٹو اورکریگ کیز ویٹر شامل ہیں۔بیٹسمین الیکس ہل صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔پیسر جیڈ ڈیرن بیچ اور آل رانڈر سمت پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔