کلین سوئیپ پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی قوم کو مبارکباد

zaka ashraf

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی منزل ابھی بہت آگے ہے۔ ہم اپنی تیاری ورلڈ کپ کے لئے کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ ذکا اشرف نے محمد عامر کو باصلاحیت نوجوان فاسٹ بائولر قرار دیتے ہوئے پاکستان واپسی پر ان کی سائیکو تھراپی کرانے کا اعلان کیا ہے۔