ون ڈے سیریز سے نوجوان کرکٹرز کو انگلش کنڈیشن کا تجربہ ہوگا، کلارک

michael clarke

michael clarke

آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے روانگی کے موقع پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی نظریں آئندہ سال ایشیز سیریز پر مرکوز ہیں اور وہ اپنے نوجوان فاسٹ بولرز کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔گذشتہ ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک سے شکست ہوئی تھی۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ہم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقراررکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے توپال کمنز اور جیمز پیٹنسنز جیسے نوجوان فاسٹ بولرز کو انگلش وکٹوں کا تجربہ حاصل ہوگاجو آئندہ سال ایشیز سیریز کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دورے میں مائیک ہسی کی کمی محسوس ہوگی،تاہم ڈیوڈ ہسی بخوبی اپنے بھائی کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔