پاکستان اور کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

pakistan sri lanka

pakistan sri lanka

کولمبو : (جیو ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ ہفتے کو کولمبو میں کھیلاجائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہے۔ پالی کیلے میں پہلا ون ڈے پاکستان اور دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا۔ کولمبو میں سیریز کا تیسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا۔ شدید بارشوں کے پیش نظر سیریز کے بقیہ دو میچز گال یا ہمبن ٹوٹامنتقل کرنے کی تجویز اسپانسرز نے مستردکردی۔ تاہم ہفتے اورپیر کوکھیلے جانیوالے میچز بارش کے باعث مکمل نہ ہونے پرانہیں اگلے روز دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موسم کی وجہ سے دونوں ٹیمیں بہتر طور پر پریکٹس بھی نہیں کرسکیں۔ کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ ٹیم کم بیک کریگی ،جس کیلئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہوگی۔