ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا پیر کو تیسرے ٹیسٹ میں مد مقابل

west australia

west australia

ڈومنیکا : (جیو ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے ڈومنیکا میں شروع ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹر سڈل اور جیمز پیٹنسن کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ہی تیسرے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔ انجری کے شکار فاسٹ بولر فیڈل ایڈورڈز کی جگہ روی رام پال کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

کپتان ڈیرن سیمی کے مطابق وہ پچھلے میچز کے کمبینیشن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر فیڈل ایڈورڈز ٹھیک نہ ہو سکے تو ان کی جگہ روی رام پال ویسٹ انڈیز کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔