فیڈریشن کپ ٹینس: سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک اور اٹلی مدمقابل

tennis

tennis

فیڈریشن کپ : (جیو ڈیسک) ویمنز ٹینس ٹیم ایونٹ فیڈریشن کپ سیمی فائنل آج شروع ہورہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک کے مدمقابل اٹلی ہوگا۔دوسرے سیمی فائنل میں روس کا مقابلہ سربیا سے ہو رہا ہے۔

جمہوریہ چیک اور اٹلی کی ٹیموں میں پانچ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی دو پلیئرز فرانسسکا شیوان اور پیٹراکویٹووا شامل ہیں۔ اٹلی نے چیک ٹیم کیخلاف فیڈ کپ کی گزشتہ چار ٹائیز جیتی ہیں۔

آخری باہمی ٹائی میں اطالوی ٹیم نے چیک ری پبلک کو پانچ صفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔ سیمی فائنل ٹائی سنگلز میں آج چیک لوسیا سفارووا کا مقابلہ فرانسسکا شیوان سے اور پیٹرا کویٹووا کا سارا ایرانی سے ہوگا۔