ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ ہرا کر سیریز 0-2 سے جیت لی

Khulna Test

Khulna Test

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔کھلنا میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسرے نامکمل اننگز کا آغاز دو سو چھبیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔

جس کے بعد پوری ٹیم اکسٹھ رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہو گئی اس طرح ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میں فتح کیلئے صرف ستائیس رنزکا ہدف ملا۔ محمود اللہ چورانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ٹینو بیسٹ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف باآسانی پورا کر لیا۔ کرس گیل بیس اور کیرون پاول نو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔