ویمنز ایشیا کپ : بھارت پاکستان کو ہرا کر چیمپئن بن گیا

Womens Asia Cup

Womens Asia Cup

ویمنز ایشیا کپ (جیوڈیسک) بھارت ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان کو 18رنز سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بن گیا۔پاکستان کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف 63رنز ہی بنا سکی۔ وہ شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔بھارتی ٹیم نے جیت کے لئے پاکستان کو بیاسی رنزکا ہدف دیا تھا ۔

گوانگ ژو میں جاری ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی پوری ٹیم آخری گیند پر اکیاسی رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ پونم راوت پچیس، ریماملہوترا بائیس اور ہرمن پریت بیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے آخری اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورصرف تیرہ رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا ۔ قنیطہ جلیل 2، بسمہ معروف18، ثنا میر11، مرینہ اقبال 2، جویریہ4 اور نداڈار ایک رنز بناکر پویلین لوٹیں جبکہ باقی کھلاڑیوں کی کوششیں بھی زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکیں ۔