ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ ، بھارت کیخلاف پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

Pak Womens Cricket

Pak Womens Cricket

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ (جیوڈیسک) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل رانڈ میں جگہ بناچکی ہیں۔

چین کے شہر گوانگزو میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ترانوے رنز بنا سکی۔ مرینہ اقبال ستائیس،نین عابدی اکیس اور کپتان ثنا میر سترہ رنز بناسکیں۔ ارچنا داس اور ریما ملھوترا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب میں روایتی حریف بھارت نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارتی ٹیم کی کپتان میتھالی راج چھتیس رنز بناکر ناٹ آٹ رہیں۔