ہانگ کانگ سپر سکسز:جنوبی افریقا نے پاکستان کو ہرادیا

Hong Kong, Super Sixes Cricket

Hong Kong, Super Sixes Cricket

ہانگ کانگ سپر سکسزکے دوسرے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چمپئن پاکستان کو شکست دے دی۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ دوسرے مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدائی مشکلات کے بعد سنبھل گئی اور دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان کے ہانگ کانگ اور سری لنکا سے میچ باقی ہیں۔