وینا ملک اِن ایکشن، فلمی سین کوحقیقت میں بدل دیا

Veena Malik

Veena Malik

وینا ملک ایکشن میں آگئیںفلم ممبئی ون ٹوئینٹی فائیو کلومیٹر میں ایکشن سین کو حقیقت میں بدل دیا۔ وینا ملک نے اب تک تو رومینس سے بھرپور جلوے دکھائے مگر اب وہ آگئی ہیں ایکشن میں۔
بالی ووڈمیں اپنی فلم ممبئی ون ٹوئینٹی فائیو کلومیٹرکی شوٹنگ میں مصروف وینا کو اچانک ہی ایکشن سین کے دوران غصہ آگیا اورانھوں نے ایک پنچ دے مارا ساتھی ایکٹرس ویدیتا کو ۔
ویدیتا کا کہنا ہے ایکشن سین میں وینا نے انہیں مارنا تھا مگر وہ فلمی سین حقیقت میں بدل گیا اور انھوں نے لوہے کی راڈ سر پر دے ماری۔جس کے بعد ویدیتا کو فورا اسپتال لے جایا گیا۔