وینا ملک بھوتنی بن گئیں

veena malik

veena malik

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ہارر فلم ممبئی ون ٹوئنٹی فائیو کلو میٹر میں ویناملک بھوتنی بن گئیں۔۔آخر وینا کو کیا سوجھا کہ وہ بھوتنی بنیں۔ بالی ووڈ میں آئٹم سونگ کرتے کرتے اچانک ہی نہ جانے کیا ہوا کہ وینا ملک کا ایکٹنگ کا شوق بھوت بن کر سوارہوگیا۔۔۔۔ ہر فلم میں الگ کرداروں میں نظر آتی وینا ملک اس بار نئے خوفناک روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔

وینا ملک کو بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ہارر فلم میں ایکٹنگ کا اعزاز ملاہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں وینا گلیمرس بھوتنی بن رہی ہیں ۔ ممبئی سے ایک سو پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر ایک جنگل میں خوبصورت ہونے کی وجہ سے بھوتوں کے جال میں پھنس جاتی ہے۔ دو دوست، کالی رات اور ایک حسینہ۔۔بھوت سر چڑھ کر بولتا ہے یا نہیں۔