وینا ملک نے بھارت میں سات سالہ بچی اسپانسر کرلی

veena malik

veena malik

اداکارہ وینا ملک نے بھارت میں سات سالہ بچی کو اسپانسر کرلیا۔ اب اس بچی کی تعلیمی اور روزمرہ کے اخراجات وینا ملک کی ذمہ داری ہے.
اداکارہ وینا ملک کچھ عرصہ سے بھارت میں ان ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے بھارتی بگ باس کے سیزن فور میں شرکت کی۔ وہاں پر ان کے اشمیت پاٹل کے ساتھ افئیر کی وجہ سے وہ پروگرام کی سب سے متنازعہ اداکارہ رہیں۔ انہوں نے بھارت میں لمبے عرصہ قیام کے بعد بالاخر بالی وڈ میں اداکاری کرنے کی خواہش پوری کرلی۔
ان کی فلم “دال میں کچھ کالا ہے” 2012 میں ریلیز ہوگی۔ بھارت میں سات سالہ بچی پائل کمبلے کو گود لے کر بھی بظاہر لگتا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک میں اپنی گڈ ول بنارہی ہیں۔ وینا ملک کہتی ہیں یہ خیر کے کاموں میں سب کو حصہ لینا چاہئے۔