وینا ملک کو بالی ووڈ میں بریک تھرو مل گیا

veena malik

veena malik

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا بالی ووڈ میں انٹری کا خواب پورا ہو گیا۔ بھارت میں اپنی پہلی فلم دال میں کچھ کالا ہے کی عکس بندی میں حصہ لیا۔ وینا ملک کے ساتھ فلم میں جیکی شروف اور شکتی کپور کام کر رہے ہیں۔ وینا فلم میں ڈبل رول ادا کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈبل رول کرنا ان کے لیے بہت چیلنجنگ تھا کیونکہ فلم میں ان کے دونوں کردار ایک دوسرے سے مترادف ہیں۔ وینا نے کہا کہ انھیں بریک تھرو کے طور پر اس سے بہتر رول نہیں مل سکتا اور امید ظاہر کی کہ فلم ایک ہٹ ثابت ہو گی۔ دال میں کچھ کالا ہے رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔