بھارتی معروف غزل گائیک جگجیت سنگھ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی

jagjit singh

jagjit singh

معروف بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ،انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں داخل کردیاگیا۔
چھٹی نہ کوئی سندیس گانے والے غزل گو ججگیت سنگھ کوآج شام ممبئی میں ایک محفل میں پاکستانی گلوکارامانت کے ساتھ پرفارم کرنا تھا۔۔لیکن اچانک ہی ان کی طبیعت خراب ہوئی اورذہنی دبائو کے باعث دماغ کی شریان پھٹ گئی۔
جگجیت سنگھ کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔جہاں انہیں فوری طور پر آئی سی یومنتقل کیاگیا۔ڈاکٹرزنے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹے جگجیت سنگھ کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ان کا آپریشن جاری ہے جس کے تین گھنٹوں بعد انکے ہوش میں آنے کی امید ہے۔