نئی دہلی: لیڈی گاگا بھارت میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی

lady Gaga

lady Gaga

بین الاقوامی شہرت یافتہ پوپ سنگر لیڈی گاگا اب بھارت میں بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ معروف بین الاقوامی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھارت آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آرگنائزر اور بالی وڈ اداکار اجن رام پال نے لیڈی گاگا کی پہلی بار بھارت آمد کی تصدیق کر دی ہے۔
نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں لیڈی گاگا کے دورہ فارمولا ون کے آرگنائزر اور بالی وڈ اداکار اجن رام پال نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاپ دنیا کی سب سے بڑی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھارت آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔