کترینہ کیف دھوم تھری میں عامرخان کے مدمقابل کاسٹ

katrina kaif

katrina kaif

آخرکاردھوم تھری کی ہیروئن کا فیصلہ ہوہی گیا۔۔بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف دھوم تھری میں عامر خان کے مد مقابل ایکشن دکھائیں گی۔
بالی ووڈفلم دھوم نے اب تک دوبار توخوب دھوم مچائی مگردھوم تھری جب بننے کی باری آئی تب بالی ووڈمیں کھلبلی مچاگئی۔بالی ووڈکے ٹاپ ایکٹرزاس لگن میں لگے رہے کہ وہ فلم میں کاسٹ ہوں مگر ان سب کوپیچھے چھوڑابالی ووڈپرفیکٹ عامر خان نے جو کاسٹ ہوئے ولن کے طورپر جبکہ ان کے مدمقابل آگئیں کترینہ کیف ۔اب تک تو ایشوریااورریتھک، بپاشااورجان ابراہام نے اپنی اداکاری کے جوہردکھائے مگر عامرخان اورکترینہ کیف کیا دھوم مچاتے ہیں یہ تو فلم آنے پر ہی پتاچلیگا۔