وینا ملک کو بھارت میں نہیں رہنا چاہیے،راکھی ساونت

veena malik

veena malik

بھارتی رسالے من شائع ہونے والی تصاویر کے باعث تنازعات کا شکار بننے والی وینا ملک کو اب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وینا ملک کی تصاویر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وینا کا سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ڈرامہ ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ وینا ملک بھارت میں شہرت حاصل کرنے کے لیے اور پروگرام کے لییکسی بھی حد تک جاسکتی ہیں ، اور انھوں نے وینا کے نئے آنے والے پروگرام کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ انھیں بھارت میں رہ کر شادی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی بھارتی ماں انھیں اپنی بہو تسلیم کرے گی۔