بھارتی لیجنڈ اداکار دیو آنند لندن میں انتقال کرگئے

dev anand

dev anand

بھارت کے لیجنڈ اداکار دیو آنند لندن میں انتقال کرگئے، ان کی عمر اٹھاسی سال تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیوآنند کا انتقال اسپتال میں دل کا دورہ پڑنیسے ہوا۔
فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ اور وہ بیٹے کے ساتھ لندن چیک اپ کرانے آئے تھے۔ دیو آنند کے انتقال کے وقت ان کا بیٹا سنیل ان کے ساتھ تھا۔
دیو آنند نے انیس سو چھیالیس میں فلم ہم ایک ہیں سے کیریئر کا آغاز کیا اور انیس سو سینتالیس میں فلم ضدی کے باعث انہیں کافی پذیرائی ملی۔ اس طرح پیئنگ گیسٹ، بازی، جیول تھیف، سی آئی ڈی، جونی میرا نام ، امیر غریب، وارنٹ اور دیگر فلموں سمیت بے شمار فلمیں بنائی۔