وینا پلے بوائے کیلئے ہر قسم کی تصاویر بنانے کیلئے آمادہ

veena

veena

لاہور : (جیو ڈیسک) اداکارہ وینا ملک غیر ملکی جریدے پلے بوائے کیلئے ہر قسم کی تصویر بنانے کیلئے تیار ہیں۔ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ اگر جریدہ پلے بوائے ان کو دس لاکھ ڈالر کی پیشکش کرتا ہے تو ان کو انکار کرنا چاہیئے ۔یہ ایک بہت سنہرا موقع ہے اور وہ اس کو آفر کو قبول کرینگی ۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ ایک ماڈل ہیں اور یہ انکی جاب ہے کہ جو پیشکش بھی ان کے راستے میں آئے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔وینا ملک نے پہلے بھارتی میگزین کیلئے متنازعہ فوٹوشیٹ کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ مزید ایک قدم آگے بڑھنا چاہتی ہیں ۔