گلوکارہ لیڈی گاگا فلم مین ان بلیک 3 میں خلائی مخلوق بنیں گی

lady gaga

lady gaga

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) منفرد گیٹ اپ اختیار کرنے والی لیڈی گاگا اب ایلین بنیں گی۔ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا یوں تو اپنے مختلف اور عجیب و غریب حلیوں کی وجہ سے مشھور تھیں ہی، سونے پہ سہاگہ انھوں نے خلائی مخلوق بننے کا فیصلہ کرلیا۔ پریشان مت ہوں ان کا یہ گیٹ اپ ہوگا ہالی ووڈ کی نئی فلم ۔۔مین ان بلیک تھری۔۔ کے لئے۔

اس فلم کی کاسٹنگ کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر ایلین کے کیریکٹر کیلئے کافی پریشان تھے کہ ایسا کوئی ایکٹرنہیں ملا، جو اس کردار میں ڈھل سکے۔ انہوں نے کافی تلاش کی مگر انہیں حیرت کی انتہانہ رہی جب لیڈی گاگا نے آفر فوراً قبول کرلی۔