ہالی ووڈ فلم دی لکی ون کا 2 دن میں25 ملین کا بزنس

the lucky one

the lucky one

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ فلم ہنگر گیمز کی حاکمیت کو خطرہ، فلم دی لکی ون نے ریلیز کے بعد دو دن میں پچیس کروڑ کا بزنس کرلیا۔ گزشتہ چار ہفتوں سے باکس آفس پر فلم ہنگر گیمز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ آخر کار یہ سحر ختم کرنے آگئی ہے فلم ۔۔دی لکی ون۔۔ جس نے ریلیز ہوتے ہی ادھم مچادیا۔

فلم دی لکی ون ایک امریکی فوجی کی کہانی ہے جسے عراق جنگ کے دوران ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر ملتی ہے جس پر ایک دعا لکھی ہوتی ہے۔ اتفاق سے جیسے ہی یہ تصویر اس نوجوان فوجی کے ہاتھ لگتی ہے اسی وقت ایک خوفناک دھماکہ ہوتا ہے اوراس کے سارے ساتھی ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن وہ بچ جاتا ہے۔ اسیلگتا ہے کہ لڑکی کی تصویر اس کیلئے خوش قسمتی کا باعث بنی۔ اسے تصویر والی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے اور وہ امریکا جاکر اس تصویر کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کر دیتا ہے۔