ٹاؤن انتظامیہ بلا کسی امتیاز و تفریق لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ، محمد سمیع خان

کراچی (محمد عامر) ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کورنگی ٹائون کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے اللہ والا ٹاؤن میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفراء طارق مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آراختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمداحمد نقوی اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسرا ن بھی موجود تھے۔

انہوں نے ہدایت دیں کہ کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکاؤ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پر موجود عوام الناس سے کہا کہ اپنے گھروں دکانوں کا کچرا روڈ پر نہ پھینکیں بلکہ کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں جہاں صفائی ستھرائی کا عملہ اٹھا کر لے جائیگا ۔