ٹام کروز بھارت جانے کو تیار

tom cruise

tom cruise

ہالی ووڈ ایکٹر ٹام کروز نے اپنی قسم توڑی اور بھارت میں فلم مشن امپاسبل کی پروموشن کے لئے جانے کوتیار ہوگئے۔
فلم مشن امپاسبل میں تو ٹام کروز کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں مگر جب بات ہو بھارت کی تو انہیں جھٹکا لگا تھا کہ بھارتی حکومت نے چند وجوہات کی بنا پر بھارتی ریلوے لائن پر فلم کے لئے سین شوٹ کروانے کا انکار کر دیا تھا جس کے بعد تومشن امپاسبل کی ٹیم نے بھارت نہ آنے کا عہد کرلیااور ایک شاندار سیٹ بنا کر کینیڈا کی سڑکوں کو ممبئی میں بدل دیا۔
مگر جب فلم کی پروموشن کی بات آئی تو ٹام کروز نے کی سفارش بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کی ۔ جن کی دعوت قبول کرتے ہوئے دودسمبر کو بھارت آنے کی حامی بھرلی ۔ ٹام کروز کی میزبانی کا شرف بھی انیل کپور کو ملاہے۔