ہالی ووڈ فلم ہو گو ریلیز ہو گئی

hugo

hugo

ذہین لڑکے کی کارستانیوں اور بہادری پر بنائی گئی ہالی ووڈ فلم ہوگو آج ریلیز کر دی گئی ۔فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی جس کے والد نے ایک انوکھی ایجاد کی ٹھانی تاہم عین وقت پر اس کی موت ہو جاتی ہے ۔
والد کی وفات کے بعد لڑکا اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کی جدوجہد کرتا ہے لیکن اس کے پاس موجود راز کو ایک انجان شخص جان جاتا ہے ، جس کے بعد وہ شخص یہ راز معلوم کرنے کے لئے ہوگو کا پیچھا کرتا ہے ،جو کھلونوں کی دکان میں چھپ کر اپنے روبوٹ کو مکمل کرنے میں مصروف ہے۔سنسی ، تجسس اور بہادری پر مشتمل فلم ہوگوآج ریلیز کر دی گئی ۔