ٹام کروز کی نئی فلم روک آف ا یجز کا لندن میں شاندار پریمیئر

ROCK OF AGES

ROCK OF AGES

لندن : (جیو ڈیسک) ٹام کروز کی نئی فلم روک آف ا یجز کا لندن میں شاندار پریمیئر ہوا جسے فلم کے مرکزی کرداروں کی شرکت اور مداحوں کے جوش نے یادگار بنا دیا۔میوزک پر بنائی گئی اس فلم روک آف ایجز میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے کیرئیر کے منفرد اور اچھوتے انداز میں جلوہ گر ہونگے۔ اسی کی دہائی کے پاپ سنگر کا رول نبھاتے ہوئے ٹام کروز کی اداکاری اس لحاظ سے بھی شائقین کو متوجہ کر رہی ہے کہ وہ اس رف اینڈ ٹف کردار میں کیسے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد بھی گھومتی ہے جو سنگر بننے کے خواب سجائے لاس اینجلس کا رخ کرتی ہے اور پھر کس طرح اسے اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے زندگی کے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ فلم میں اس کردار کو جولین ہوگ نبھا رہی ہیں جو پریمئر پر اپنے کردار سے خاصی مطمئن نظر آئیں۔ روک آف ایجز فلم تیرہ جون سے برطانیہ ، پندرہ جون سے امریکا اور اس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔