ودیا بالن اور رنبیر کپور نے آئیفا ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

vidya ranbir

vidya ranbir

سنگا پور : (جیو ڈیسک) سنگا پور میں رنگ و روشنی کا سیلاب، ودیا بالن اور رنبھیر کپور نے تیرہویں آئیفا ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ زندگی نہ ملے گی دوبارہ ۔بہترین فلم اور زویااختر بہترین ہدایتکارہ قرار۔ ریکھا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

سنگاپورمیں تیرہویں آئیفا ایوارڈز کی شام جگمگائی اور انڈین فلمی ستاروں نے اپنے جلوے دکھائے۔ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ نے۔ جسے بیسٹ فلم، بیسٹ اسٹوری اور بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوراڈ ملا۔

بیسٹ ایکٹر اور ایکٹریس کے لیے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ودیا بالن کی ڈرٹی پکچر اور رنبیر کپور کی راک سٹار کا مقابلہ تو شاید ہی کوئی کر پائے۔ آئیفا نے نئے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے پراکاش راج کو فلم سنگھم کے لیے بیسٹ ولن کا ایوارڈ دیا۔ اور بیسٹ میوزیشن کا قرعہ اے آر رحمان کے نام ہی نکلا۔