ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کی کرایوں میں اضافہ کرنیکی دھمکی

urban transport

urban transport

پنجاب : (جیو ڈیسک) پنجاب اربن ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم قیمتوں میں آج رات تک اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد پرانے کرایوں پر ٹرانسپورٹ چلانا ناممکن ہو گیا۔

ٹرانسپورٹرز کے پاس کرایوں میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ ٹرانسپورٹرز پنجاب اربن ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ فیصد کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا لہذا حکومت حالیہ اضافہ واپس لینے کا اعلان کرے۔