کیپیٹل گین ٹیکس کے اجراء میں تاخیر، سمری وزارت قانون کو روانہ

SECP

SECP

کراچی: (جیو ڈیسک) صدارتی آرڈینس کے اجراء میں تاخیر کے باعث کرا چی اسٹاک مارکیٹس سے کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے نہیں ہو سکی۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے اکیس جنوری کو کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے طریقے کار میں تبدیلی صدارتی آرڈینس کے ذریعے کی جائے گی۔ تاہم اس کے اجراء میں دو ہفتے یا اس سے بھی زائد تاخیر ہو سکتی ہے۔ سی جی ٹی وصولی کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ایس ای سی پی اور ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون کو سمری بھیجی جا چکی ہے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کی جانب سے بھی ٹیکس کلیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔